پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کل صبح ایک روزہ دورے پر بنگلادیش روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے اس مختصر دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی کارروائی اسٹیڈیم میں موجود رہ کر دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش کے موقع پر محسن نقوی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ تمیم اقبال سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی کرکٹ کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد چیئرمین پی سی بی وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔