پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز کی تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی کا رجحان غالب رہا اور دونوں ٹریڈنگ سیشنز منفی زون میں بند ہوئے۔

کاروباری دن کے دوران ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 2500 پوائنٹس تک کی نمایاں کمی بھی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ 172,000 پوائنٹس کی سطح کھو بیٹھی۔

بعد ازاں مارکیٹ اختتام پر مزید دباؤ میں رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 1778 پوائنٹس کمی کے ساتھ 171,115 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی کرنسی 1 پیسے سستی ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US