پاکستان کا ڈھاکا ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

image

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے نوجوان کھلاڑی اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے جبکہ ٹیم میں نئی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتارا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US