سانگھڑ میں غیرت کے نام پر 15 سالہ لڑکی قتل

image

ضلع سانگھڑ میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے اندر ہی دفن کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US