وزیرِ بحری امور کی ٹرمینل آپریٹرز سے ملاقات، اصلاحات پر تبادلہ خیال

image

وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ٹرمینلز آپریٹرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں بندرگاہی شعبے کی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بلیو اکانومی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کاروبار کے تحفظ کی یقین دہانی اور بندرگاہی نظام میں بہتری کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیرِ بحری امور نے کہا کہ بندرگاہی شعبے میں اصلاحات اور سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور بحری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ٹرمینل آپریٹرز نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نظام کو سادہ بنا کر سنگل ڈیجٹ سطح پر لایا جائے اور پورٹ سروسز کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے۔

اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ توانائی ذخیرہ کے لیے جدید انرجی سٹی منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور اس منصوبے میں سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم پر ملٹی پرپز ٹرمینل منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا اور اس میں تاجر برادری کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US