بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

image

بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق بابر اعظم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ میرپور ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ٹیم کے ڈاکٹرز ان کی انجری کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ان کی صحت سے متعلق مزید اپ ڈیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے میرپور میں شروع ہو گیا ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US