ڈھاکا ٹیسٹ : محسن نقوی کی اسٹیڈیم آمد، پہلے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا

image

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئےجہاں ایئرپورٹ پر بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بعد ازاں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اسٹیڈیم پہنچے جہاں بی سی بی کے سربراہ تمیم اقبال نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر کے ہمراہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا مشاہدہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون اور کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے شعبے میں روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بنگلادیش تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US