سیکریٹری اسپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ڈویژنل اسپورٹس افسران کی آن لائن شرکت

image

سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویژنل اسپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام افسران نے اپنے اپنے ڈویژن میں کھیلی جانے والی گیمز اور جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری اسپورٹس نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے عالمی معیار کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے اور تمام ڈویژنز میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجود کھیلوں کی سہولیات کے اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے۔

سیکریٹری اسپورٹس فضل الرحمن کے مطابق اس وقت بہاولپور 123 سہولیات کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 68، سرگودھا میں 59، فیصل آباد میں 57 اور ملتان میں 55 اسپورٹس سہولیات موجود ہیں۔ اسی طرح لاہور میں 48 اور ساہیوال میں 41 مقامات پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان تمام ترقیاتی اسکیموں کا مقصد نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US