پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ یہ نرخ آئندہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US