مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس کے برعکس جہازوں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے فضائی سفر اور کمرشل فلائٹس کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US