چارسدہ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

image

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں پیش آیا جہاں ملزم نے شک کی بنیاد پر اپنی بھتیجی اور ایک نوجوان پر فائرنگ کر دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بھتیجی کے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ تعلقات تھے جس پر اس نے دونوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US