پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت بدستور فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز 12 سے 15 مئی تک جاری رہے گی اور تمام میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

اسکواڈ میں عنبر کائنات کو واحد غیر کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US