اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہو گئے ہیں۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اظہر علی ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور دورہ نیپال کے دوران ٹیم کی معاونت کریں گے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے، جہاں ٹیم نیپال اور امریکا کے خلاف میچز کھیلے گی۔

اظہر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور اپنے تجربے سے ٹیم کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US