پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ منفی زون سے مثبت زون میں آ گئی ہے جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1500 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں تیزی کا رجحان غالب آ گیا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے 1700 پوائنٹس تک کی ریکوری کی جس کے بعد انڈیکس نے 170000 اور 171000 پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل کر لیں۔ ہنڈرڈ انڈیکس 188 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 171304 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔