کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں عید قرباں کے لیے فروخت کی غرض سے لائے گئے 25 بکرے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے جس کے بعد بیوپاری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گلستانِ جوہر بلاک 8 میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں ایک پلاٹ پر بندھے بکرے اچانک غائب پائے گئے۔
متاثرہ مالک محمد اسامہ خان کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی پر آئے اور بکرے سوزوکی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ چوری ہونے والے جانوروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔