سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کے لیے اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پانچ سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار براہِ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق ان ونڈوز کے تحت کھولے گئے اکاؤنٹس کے فنڈز صرف اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری میں استعمال ہوں گے، جبکہ اس کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور مخصوص ٹریڈنگ سسٹمز استعمال کیے جائیں گے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں میں ہی ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی۔
کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو متبادل شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔