پی آئی اے نجکاری سے قبل آخری مالی شرط بھی پوری

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو نئے مالکان کے حوالے کرنے سے متعلق آخری شرط بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پی آئی اے نے 2025 کے جنوری سے ستمبر تک کے تینوں سہہ ماہی مالی نتائج ایک ساتھ جاری کر دیے ہیں جن کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سرکاری حیثیت میں آخری اجلاس تھا جبکہ ادارے کی نجکاری کے تحت اسے 25 مئی تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

مالی نتائج کے مطابق پی آئی اے کو تینوں سہہ ماہیوں میں مسلسل خسارے کا سامنا رہا۔ جنوری تا مارچ سہہ ماہی میں فی حصص 1.59 روپے، اپریل تا جون میں 1.96 روپے جبکہ جولائی تا ستمبر میں 4.68 روپے فی حصص نقصان ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی نے کسی بھی سہہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان نہیں کیا۔پی آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی نتائج کا اعلان کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US