وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ دو برس کے دوران اربوں روپے کی غیر قانونی ترسیلات کی کوششیں ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مجموعی طور پر 43 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے رقوم وصول کر کے پراپرٹیز خریدنے والے افراد کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے، جس کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی مالی لین دین کے نیٹ ورکس کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں تاکہ مالیاتی نظام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔