آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری، بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارت نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

رینکنگ کے مطابق بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔

نئی رینکنگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقا کے 102 جبکہ پاکستان کے 98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

دیگر ٹیموں میں سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 کے لیے ٹاپ 8 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US