بابر اعظم مکمل فٹ، بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے بنگلادیش میں دوبارہ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ کی نگرانی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی جہاں ٹرینر اور فزیو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے بغیر کسی مشکل کے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی لگائی جس سے ان کی فٹنس میں بہتری ظاہر ہوئی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US