کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان اور بنگلادیش کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جبکہ دورہ بنگلادیش میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔