اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ میں 12 جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی میلے کے لیے اعلان کردہ اس ٹیم کی قیادت کیتھرین برائس کریں گی۔ اسکاٹش ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تیاریوں کا عزم رکھتی ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔