اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے اس کی قیمتِ فروخت 279 روپے 87 پیسے کی سطح پر آگئی۔