نیشنل انڈر 17 کپ: ایبٹ آباد ٹیم کی پہلے روز راولپنڈی کے خلاف 59 رنز کی برتری

image

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل انڈر 17 کپ کے فائنل کے پہلے روز ایبٹ آباد انڈر 17 نے راولپنڈی کے خلاف 59 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

میچ کے آغاز میں ایبٹ آباد کے بالر عمار خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت راولپنڈی انڈر 17 کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں محض 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں ایبٹ آباد انڈر 17 نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو حماد خان نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا جبکہ محمد ابوزر نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔

پہلے دن کے اختتام پر ایبٹ آباد انڈر 17 نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US