پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس 171,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ شروع ہوا اور تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔
کاروبار کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع ڈیل کے حوالے سے موصول ہونے والی منفی خبروں نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مثبت زون سے نکل کر مندی کا شکار ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ نے نہ صرف اپنی ابتدائی برتری گنوائی بلکہ 170,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1100 پوائنٹس گر کر 169406 پوائنٹس پر آگیا۔ بینکنگ، آٹو، سیمنٹ اور انرجی کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ رہا۔