پاکستان زمبابوے سیریز، ویمنز قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس

image

پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں نے کل سے شروع ہونے والی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم نے اپنی تیاریاں ٹیم مینٹور وہاب ریاض اور کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی مکمل کیں، جہاں کھلاڑیوں نے مختلف وارم اپ سیشنز میں حصہ لے کر اپنی فٹنس کو جانچا۔

اس تربیتی سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے طویل وقت صرف کیا۔

دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم نے بھی اسٹیڈیم میں اپنی مشقیں کیں تاکہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل اسی میدان پر کھیلا جائے گا جس کے لیے کھلاڑیوں نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US