نوشہرہ میں مسلح تصادم، 4 سگے بھائیوں اور باپ بیٹوں سمیت 7 افراد جاں

image

نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے پر باڑ لگانے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک فریق کے چار بھائی زاہق، واحد، صالح اور محمد علی مارے گئے، جبکہ دوسرے فریق سے زرغون شاہ اور ان کے دو بیٹے ماجد اور ظہور جاں بحق ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چاروں بھائی اپنے گھر کے سامنے باڑ لگا رہے تھے کہ زرغون شاہ اور ان کے بیٹوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خونریز تصادم کی شکل اختیار کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے تاہم تاحال واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US