کراچی میں ویمنز انڈر 19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ، 30 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں مصروف

image

کراچی میں ویمنز انڈر 19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے جس میں 30 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ 23 مئی تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں کھلاڑی کوچز کی زیرِ نگرانی اپنی مہارت اور جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں اوول گراؤنڈ کراچی میں فلڈ لائٹس میں ایک پریکٹس میچ بھی منعقد کیا گیا جس میں انڈر 19 کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں الزوہہ حماد، عنایہ خان، اقصیٰ حبیب، عریقہ فاطمہ، اریشہ انصاری، عائشہ عمران ریاض، بریرہ سیف، ایشل سیف، فضا فیاض، ہادیہ منہاء، افراح مہروز اور کومل خان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مہا عباس، ماہم نزاکت، ماہنور اقبال، ماہنور زیب، ملائکہ سہانی، ماریہ، میمونہ خالد، نسرین اشرف، پاکیزہ شبیر، راحیمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، رخسار عارف، سمیہ افسر، شہر بانو، عروج گل، زینب خانم اور ذوفشان ایاز بھی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

انتظامی طور پر محمد مسرور ہیڈ کوچ، شعیب خان بیٹنگ کوچ اور نعیم طیب بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ جویریہ رؤف فیلڈنگ کوچ، تیمور محمود سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، سرکشا شیکر فزیو اور ایمان ارباب اینالسٹ کے طور پر کیمپ کے ساتھ منسلک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US