بابر اعظم نے نیٹ پر بیٹنگ مشقوں کا آغاز کردیا

image

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، اب 18 مئی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے ایک دن قبل گھٹنے میں درد کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سابق کپتان نے اب ڈھاکا میں ٹیم فزیو تھراپسٹ اور ٹرینر کی نگرانی میں نیٹ پر باقاعدہ بیٹنگ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق نیٹ سیشن کے دوران بابر اعظم کو گھٹنے میں کسی قسم کی تکلیف یا دشواری پیش نہیں آئی۔ اگرچہ ٹیم مینجمنٹ نے تاحال ان کی شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں ابھی پانچ دن باقی ہونے کے باعث قوی امکان ہے کہ وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US