پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول

image

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت منتقل کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری کے بعد یہ قسط جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں جو زرمبادلہ ذخائر میں شامل کیے جائیں گے۔ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا جبکہ موجودہ پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US