پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، کاروبار منفی زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن شدید اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رجحان پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں ایک موقع پر 770 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم یہ برقرار نہ رہ سکی اور سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیل پر پیشرفت نہ ہونے سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے اور شیئرز فروخت کرکے سائیڈ لائن ہوگئے۔

مارکیٹ 169 ہزار اور 168 ہزار پوائنٹس کی دونوں اہم حدیں برقرار نہ رکھ سکی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس 1465 پوائنٹس کمی کے بعد 167 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US