کراچی پورٹ پر گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے لیے اضافی جگہ مختص

image

کراچی پورٹ پر گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے لیے اضافی جگہ مختص کر دی گئی ہے تاکہ بندرگاہی آپریشنز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندگان نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں بندرگاہی تیاریوں اور آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے اقدامات جاری ہیں جبکہ بلا تعطل سمندری تجارت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈر کنیکٹیویٹی کے استحکام اور کاروباری طریقہ کار کو مزید سادہ بنایا جائے گا تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہو۔حکام کے مطابق بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US