نئے بجٹ پر مشاورت کے لیے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

image

آئی ایم ایف کا وفد نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی اہداف پر مشاورت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں حکومتی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا اس دوران نئے مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام شریک ہوں گے جبکہ وزارتِ توانائی سمیت دیگر اداروں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے 15 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ بجٹ خسارہ کم کرنے اور اخراجات میں کمی کے اقدامات پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کو گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی منظور کردہ 1.3 ارب ڈالر کی قسط بھی موصول ہو چکی ہے جو زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US