ایف آئی ایچ پرو لیگ کی ٹیم سلیکشن کے لیے فائنل ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بیلجیئم اور برطانیہ میں شیڈول FIH پرو لیگ میچز کے لیے پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے فائنل ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

یہ ٹرائلز صدر پی ایچ ایف کی ہدایت اور ڈویلپمنٹ و نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 19 اور 20 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شام 4:00 بجے منعقد ہوں گے۔

قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ہونے والے یہ ٹرائلز نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن کی زیرِ نگرانی لیے جائیں گے۔ ٹریننگ کیمپ میں موجود تمام شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کو مقررہ وقت پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرائلز کے مکمل ہونے پر سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی فہرست ڈویلپمنٹ کمیٹی کو پیش کرے گی، جس کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف دیں گے اور قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US