آئی سی سی نے تازہ مینز پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر بنگلا دیشی کپتان نجم الحسن شانتو ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین 23ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اور 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
نجم الحسن شانتو اور پاکستان کے کپتان بابراعظم اس وقت ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں مشترکہ طور پر 23ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بنگلا دیش کے مشفق الرحیم دو درجے ترقی کے بعد 26ویں جبکہ مومن الحق 12 درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل 75ویں اور اذان اویس 82ویں پوزیشن کے ساتھ پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بنگلا دیش کے تیج الاسلام دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ناہید رانا 64ویں پوزیشن پر ہیں۔پاکستان کے محمد عباس بھی بہتری کے بعد ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 28ویں نمبر پر آگئے ہیں۔