پورٹ قاسم پر ایل این جی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے جہاں تاریخ کا سب سے بڑا ایل این جی کارگو جہاز کامیابی سے ڈسچارج کیا گیا۔
پورٹ قاسم حکام کے مطابق ایم وی الخیریطیات نامی جہاز 92 ہزار 510 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پاکستان پہنچا اور آج صبح اینگرو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔
جہاز 5 مئی کو قطر کے راس لفان پورٹ سے روانہ ہوا اور آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستان پہنچا جبکہ 30 اپریل کے بعد یہ قطر سے آنے والا دوسرا ایل این جی کارگو ہے۔
ماہرین کے مطابق قطر سے ایل این جی سپلائی کی بحالی سے بجلی کی پیداوار میں بہتری اور ممکنہ طور پر لوڈ شیڈنگ میں کمی متوقع ہے۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باوجود قطر سے سپلائی کا جاری رہنا توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔