پاکستان پر قرض 80 ہزار ارب سے تجاوز، اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار جاری

image

اسٹیٹ بینک نے ملک پر قرضوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرضہ 80 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی قرضے 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ 57 ہزار 566 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ بیرونی قرضہ 3.6 فیصد بڑھ کر 22 ہزار 959 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بیرونی قرضوں میں معمولی 1.1 فیصد کمی دیکھی گئی تاہم مقامی قرضے 1.6 فیصد بڑھ گئے جس کے باعث مجموعی قرضوں میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں ہر شہری پر اوسط قرضہ 3.5 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US