نیشنل بینک اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان آن لائن فیس وصولی کے نظام سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت راست کیو آر پر مبنی کیش لیس لائسنسنگ فیس کلیکشن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا جس کے ذریعے شہری ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر فیسیں ڈیجیٹل طریقے سے ادا کر سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل بینک اپنے ڈیجیٹل راست کیو آر سلوشن کے ذریعے موٹروے پولیس کیلئے فیس وصولی کا نظام چلائے گا جس سے ادائیگیوں میں شفافیت اور سہولت کو فروغ ملے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے شہریوں کو نقد رقم کے بغیر آسان اور محفوظ ادائیگی کی سہولت میسر آئے گی۔