آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے یہ مقابلے 6 سے 10 جون تک کھیلے جائیں گے۔
اس سلسلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کے دو وارم اپ میچز طے کیے گئے ہیں۔
قومی ویمنز ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 6 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا میچ 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا۔