آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

image

کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں رد وبدل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی پرچون قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت بھی 5 روپے اضافے کے ساتھ 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب فائن آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی ریٹیل قیمت میں 11 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد فائن آٹا ریٹیل میں 121 روپے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 118 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شہر بھر میں آٹے کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US