کراچی کے علاقے خداداد کالونی قبرستان کے قریب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی اور فروخت میں سرگرم تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کا نیٹ ورک وسیع ہے اور اس کے مزید ساتھی بھی اس گروہ میں شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور نیٹ ورک سے جڑے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔