پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سری لنکا کے گریم لا بروئے انجام دیں گے۔ وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سینئر میچ ریفری ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میں کمار دھرماسینا کے ساتھ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو امپائرنگ کریں گے۔
تیسرے ون ڈے میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔سیریز میں تجربہ کار اور ایلیٹ پینل امپائرز کی تعیناتی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔