سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا آپشنل ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کی مشقیں کیں، جبکہ نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
آج کے سیشن میں فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور اسپنر نعمان علی نے آرام کیا اور ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ قومی اسکواڈ کل دوبارہ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔