قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این او سی جاری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے ہیں۔

فاسٹ بالر حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو ویٹیلٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بالر محمد عباس کے ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US