پاکستان، آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ 22 مئی دوپہر 3 بجے سے آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ اسی روز سے ٹی سی ایس کے 16 ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے گی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ شائقین کے لیے ٹکٹوں کی قیمت صرف 200 روپے سے شروع رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US