پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں انڈر 18 ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
جاپان میں شیڈول ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کی غرض سے کھلاڑیوں کو کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف ٹریننگ سیشنز کروائے جا رہے ہیں۔
کیمپ کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں حصہ لے کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔
ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ میں اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ پول 'بی' میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔