سیکریٹری اسپورٹس پنجاب اور سی ای او روڈا کی ملاقات، اسپورٹس سٹی کے امور پر بریفنگ

image

پنجاب میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن اور سی ای او روڈا (RODA) عمران امین کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسپورٹس سٹی کے لیے زمین کے حصول اور تعمیراتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے اس موقع پر بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا جدید اسپورٹس سٹی بنانے جا رہے ہیں جو مختلف مراحل میں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ قومی کھیلوں کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں جدید اسپورٹس کمپلیکس اور عالمی معیار کے اسٹیڈیمز تعمیر کیے جائیں گے۔

سی ای او روڈا عمران امین نے منصوبے کے لیے زمین کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈا کی جانب سے اسپورٹس سٹی کے لیے زمین ایکوائر کرنے کا عمل جاری ہے۔ سیکرٹری سپورٹس نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس اہم اجلاس میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس شبیر حسین چیمہ اور پی ایم یو اسپورٹس کے افسران نے بھی شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US