اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر کی سطح 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کے ذخائر کی مجموعی مالیت 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔