کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

image

کراچی کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ امریکی کرنسی سستی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن (ای کیپ) کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں قیمتِ فروخت 4 پیسے کم ہو کر 279 روپے 82 پیسے پر آگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US