ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 35 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کر دیے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری سینئر تربیتی کیمپ کے دوران پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز 19 اور 20 مئی کو ہوں گے، جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
گول کیپرز میں منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈرز میں سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید شامل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح سٹرائیکرز میں احمد ندیم، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوزر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔